بدھ 24؍ربیع الاول 1445ھ11؍اکتوبر 2023ء

غزہ کی مکمل ناکابندی پر شدید تشویش ہے: پوپ فرانسس

عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ کی مکمل ناکا بندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیلی یرغمالی آزاد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی مکمل ناکابندی پر شدید تشویش ہے۔

پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی، نفرت، تشدد اور انتقام سب کے لیے مصائب کا باعث بنتے ہیں۔

غزہ کے کئی علاقے ملبے کے ڈھیر میں بدلنے کے بعد اسرائیل نے ایک بار پھر زمینی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی سے متعلق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کی ہوائی، زمینی اور سمندری بمباری جاری ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں مجبوراً گھر بار چھوڑنے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.