سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے اور انسانی امداد کی رسائی دی جائے۔
غزہ کی صورتحال پر ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ غزہ پر جنگ کو مسترد کرتے ہیں۔
سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ غاصب قوت فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی ذمہ دار ہے۔ ہم یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
Comments are closed.