اسرائیلی طیاروں کی غزہ کی پٹی پر بمباری میں فلسطینیوں کی شہادت پر اسلامی تعاون تنظیم (او اسی اسی) نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں او آئی سی نے کہا کہ اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بین الاقوامی برادری قابض اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی ان کھلم کھلا خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔
او آئی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیل کی ظالمانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں، قابض اسرائیل ان ظالمانہ حملوں اور منظم ریاستی دہشت گردی کے نتائج کا مکمل ذمہ دار ہے۔
قابض اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی نے خطے میں سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچایا ہے، او آئی سی نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے خواتین اور 10 بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید اور 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Comments are closed.