غزہ: اسرائیل اور فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے)کے درمیان دوسرے روز بھی فائرنگ کے تبادلے کے دوران کم از کم 72 فلسطینی شہید اور 215 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں، اسرائیلی فضائیہ نے ہفتہ کی رات غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں ایک مکان کو بغیر وارننگ کے نشانہ بنایا، جس میں دو فلسطینی جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔
فلسطینی سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے ایک بیان میں کہا کہ چھاپے میں پی آئی جے کے جنوبی بریگیڈ کے کمانڈر خالد منصور کو نشانہ بنایا گیا۔ پی آئی جے نے منصور کی موت کی تصدیق نہیں کی، لیکن اس کے ایک رکن زیاد المدلال کے چھاپے میں مارے جانے کا اعلان کیا ہے۔
دریں اثنا ہفتے کی رات شمالی غزہ میں جبالیہ کے پناہ گزین کیمپ میں ایک دھماکے سے چار بچوں سمیت کم از کم پانچ افراد شہید اور 15 زخمی ہو گئے۔
Comments are closed.