قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی میں کُل 69 یرغمالی رہا ہوئے۔
پریس بریفنگ میں ماجد الانصاری نے بتایا کہ قطر متعلقہ فریقوں کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے لیے کام کر رہا ہے، غزہ میں مکمل جنگ بندی کے لیے کوششیں بڑھا دی ہیں۔
ماجد الانصاری نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد مسلسل پہنچنے کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، قطر نے غزہ کے لیے 910 ٹن امدادی سامان سے لدے 27 طیارے مصر بھیجے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل مشکل ہے، ہر پارٹی کے اپنے مطالبات اور تحفظات ہیں، ہم چیزوں کو حل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، سب سے سخت فریق اسرائیل تھا۔
ماجد الانصاری نے مزید کہا کہ غزہ کی جنگ بندی میں 2 روزہ توسیع میں 20 اسرائیلی یرغمالی رہا ہو سکتے ہیں، اس وقت ترجیح سویلین خواتین اور بچوں کو رہا کیا جانا ہے۔
Comments are closed.