بچوں کی امداد کے لیے اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر روز 10 سے زیادہ بچے اعضا سے محروم ہورہے ہیں۔
یونیسیف کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ دھماکوں سے بچوں کے کمزور اعضا زیادہ چوٹوں کا شکار ہوتے ہیں۔
یونیسیف کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک ایک ہزار سے زیادہ بچے ایک یا دونوں ٹانگوں سے معذور ہوگئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ پر سیو دی چلڈرن نے ردعمل دیا ہے کہ غزہ کے تنازع میں بچوں کی تکالیف ناقابل تصور ہیں۔
سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ بچوں کے قتل اور معذوری کے ذمہ داروں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔
Comments are closed.