بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

غزہ میں عام زندگی گزارنا ناممکن ہوگیا ہے، رپورٹ

انسانی حقوق کے مرکز یورو میڈی ٹرینین ہیمن رائٹس نیٹورک EMHRN نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پندرہ سال سے جاری غاصب صیہونی ٹولے کے محاصرے کے باعث غزہ میں عام زندگی گزارنا ناممکن ہوچکا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے فوری طور غزہ میں جاری صیہونی جرائم و مظالم کا سلسلہ بند کیا جائے۔ غزہ میں پندرہ سالہ محاصرے کے باعث ایک آدمی کیلئے عام زندگی گزارنا ناممکن ہوگیا ہے۔

انسانی حقوق کے مذکورہ مرکز کی ترجمان ندی نبیل نے محاصرے کو اجتماعی سزا سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی عوام معاشرتی اور معاشی لحاظ سے نہایت سخت اور دشوار حالات سے دوچار ہیں۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ کا محاصرہ اسی طرح جاری رہا تو انسانی تاریخ کا بدترین انسانی المیہ اس خطے میں رونما ہوگا۔

The post غزہ میں عام زندگی گزارنا ناممکن ہوگیا ہے، رپورٹ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.