پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

غزہ میں شدید بمباری سے انٹر نیٹ اور فون سروسز معطل

غزہ میں شدید اسرائیلی بمباری سے انٹر نیٹ اور فون کی سروسز معطل ہو گئیں۔

فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق اسرائیلی بمباری سے فیڈر لائنز اور ٹاور تباہ ہو گئے ہیں۔

صحافیوں کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم نے غزہ میں مواصلاتی بلیک آؤٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں مواصلاتی بلیک آؤٹ اور نیوز بلیک آؤٹ ہے۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس تاریک گھڑی میں صحافیوں اور سچائی کے متلاشیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

علاوہ ازیں اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ میں زخمی خواتین اور بچوں کو علاج، پانی اور خوراک کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری 21 ویں دن بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 7 ہزار 326 ہو گئی ہے۔

وزارتِ صحت غزہ کے مطابق شہید فلسطینیوں میں 3030 بچے اور 1726 خواتین شامل ہیں جبکہ اسرائیل کی بمباری سے 18 ہزار 967 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.