پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

غزہ میں اسرائیلی بمباری، اماراتی خاتون نے اپنے 30 رشتہ داروں کو کھودیا

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی رات کے دوران متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم اماراتی-فلسطینی خاتون کے 30 رشتہ دار شہید ہوگئے۔ 

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جو ہر گزرتے دن آہ و بکا کے ساتھ ایک نئی دردناک داستان بیان کر رہا ہے۔ 

ایسا ہی کچھ ایک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی خاتون کے ساتھ ہوا جس نے اپنے 30 رشتہ داروں کو کھو دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون دبئی کے مال آف دی ایمیریٹس کے ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں کام کرتی ہیں۔

اس خاتون کا کہنا ہے کہ غزہ میں اس کے رشتہ داروں نے ایک تین منزلہ ولا میں پناہ لی ہوئی تھی جس پر اسرائیل نے بمباری کردی۔

اس بمباری کے نتیجے میں اس کے 30 رشتہ دار شہید ہوگئے جن کی عمریں 8 سے 65 سال کے درمیان تھیں۔ 

خاتون چہرے پر مسکراہٹ رکھنے کی کوشش کرتی رہیں تاہم واقعہ بتاتے ہوئے رو پڑیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.