جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

غزہ جنگ کئی ماہ تک جاری رہے گی: اسرائیلی وزیرِ اعظم

اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کئی ماہ تک جاری رہے گی۔

اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ یرغمال اسرائیلیوں کی واپسی اور حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، یقینی بنانا ہو گا کہ آئندہ غزہ سے اسرائیل کو کوئی خطرہ نہ ہو۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ آہستہ آہستہ حماس کی صلاحیت اور اس کے رہنماؤں کو ختم کردیں گے، یرغمالیوں کی رہائی کے نئے معاہدے کے لیے حماس کی کوئی ڈیڈ لائن قبول نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحدی علاقہ اسرائیل کے ماتحت ہونا چاہیے۔

دوسری جانب غزہ کی جنگ کے حوالے سے اردن کے شاہ عبداللّٰہ اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی ہے۔

اس موقع پر شاہ عبداللّٰہ نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کے لیے عالمی برادری کردار ادا کرے، غزہ میں انسانی بنیادوں پر زیادہ امداد بھیجنے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.