غزہ کے اسپتالوں میں 120 نومولود بچے انکیوبیٹر پر ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق ایندھن کی کمی سے بجلی بند ہوئی تو بچوں کا زندہ رہنا مشکل ہوگا۔
دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے پاس 5 لاکھ لیٹر سے زائد تیل کا ذخیرہ موجود ہے، حماس سے کہا جائے کہ وہ ایندھن فراہم کرے۔
تاہم اس حوالے سے اسرائیل نے حماس کے پاس ایندھن کی موجودگی کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے۔
علاوہ ازیں تازہ اسرائیلی بمباری سے مزید 425 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد شہید فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار 8 سو ہوگئی ہے، جس میں 23 سو سے زیادہ بچے اور 13سو کے قریب خواتین شامل ہیں جبکہ 18 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔
Comments are closed.