جمعہ 11؍ربیع الثانی 1445ھ27؍اکتوبر 2023ء

غزہ: اسرائیلی فوج کی بمباری، فلسطینی شہداء کی تعداد 7326 ہوگئی

غزہ میں محصور فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری مسلسل 21ویں روز بھی جاری ہے۔

غزہ کی شہری آبادیوں پر اسرائیلی حملوں میں آج مزید 298  فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، شہداء کی مجموعی تعداد 7326 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی بمبار طیارے آتے ہیں، موت برسا کر نکل جاتے ہیں۔

فلسطینی شہداء میں 3038 بچے، 1726خواتین اور 414 ضعیف العمر بزرگ شامل ہیں، فلسطینی حکام کے مطابق ہزاروں فلسطینی تاحال اسرائیلی بمباری سے تباہ عمارتوں کے ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیلی درالحکومت تل ابیب پر راکٹ حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، تل ابیب میں حماس کے راکٹ حملوں سے کئی اسرائیلی زخمی ہوگئے، جبکہ عمارتوں میں آگ لگ گئی ہے اور کئی عمارتوں میں دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں۔

مسلسل راکٹ حملوں کی وجہ سے تل ابیب بن گورین ایئرپورٹ عارضی بند کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.