معاون خصوصی اطلاعات برائے وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ غریب، بے گھر افراد کا اپنا گھر بنانے کا خواب تعبیر کے قریب ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں 35ہزار سے زائد اپارٹمنٹس کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، 8500 کنال پر ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چھوٹے ملازمین کو اپنے گھر کے حصول کے لیے آسان قرض اور سبسڈی ملے گی، پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشی اعشاریوں میں بہتری کے بعد حکومت عوامی ریلیف کے لیے کوشاں ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمران سرکاری و نجی زمینوں پر قابض رہے، مخالفین آئندہ الیکشنز میں شکست کے خوف سے ہواس باختہ ہوچکے۔
Comments are closed.