بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عید کے موقع پر فرخ حبیب کی مریم نواز پر کڑی تنقید

وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مودی کے ساتھ نواز شریف کی یاری برقرار ہے یہی وجہ ہے مریم نواز، مودی کی بات نہیں کرتیں۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے مخالفین پر طنز کرنے کا موقع عید پر بھی جانے نہ دیا۔

وزیرِ مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے فیصل آباد میں نمازِ عید ادا کی، جہاں اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نےآزادی کےلیےقربانیاں دیں، آج اسےتسلیم کرنےکادن ہے، نواز شریف اور مودی کے تعلقات تو آج بھی زندہ ہیں۔

اُنہوں نے خوشی کے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ عید پر کشمیریوں کی جدوجہد کو نظرانداز نہیں کرسکتے۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے رکھا۔

فرخ حبیب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید پر کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.