سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عید کے بعد تمام شہریوں کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن شروع ہوگی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ عید کے بعد تمام شہریوں کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کی ویکسینیشن حکومت کی ترجیح تھی، ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا عمل مرحلہ وار شروع کیا۔
انھوں نے کہا کہ 50 سال کے شہریوں کی ویکسینیشن کا عمل چند دونوں میں شروع ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ روس سے ویکیسن اسپوٹنک کی خریداری کے معاملات پر بات ہوئی ہے، روس کی طرف سے ویکیسن کی پاکستان کو فروحت کی تصدیق کے منتظر ہیں۔
Comments are closed.