عید کے تیسرے دن لاہور میں سیکیورٹی اداروں نے ایکشن لیتے ہوئے لاہور کے مختلف مقامات پر جنرل ہولڈ اپ اور بڑے پیمانے پر اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری رکھا۔
پولیس کے مطابق 2 ہزار 730 موٹر سائیکلوں، ایک ہزار 206 کاروں اور بڑی گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور بغیر کاغذات 32 مشکوک گاڑیوں اور 17 موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسلحہ برآمد ہونے پر 3 اور منشیات برآمد ہونے پر ایک مقدمہ درج کیا گیا۔
اس کے علاوہ 357 گاڑیوں پر سے کالے پیپر اتروا لیے گئے، 10 کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.