بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عید بعد تمام پاکستانیوں کو ویکسین لگے گی، اسد عمر کا اعلان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے عید کے بعد تمام پاکستانیوں کو ویکسین لگانے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ کورونا ویکسین کے لیے اب تک صرف 10 فیصد سے بھی کم لوگوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر 60 سے 70 ہزار افراد کی ویکسینیشن کی جارہی ہے۔

اسد عمرنے مزید کہا کہ دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی طلب زیادہ ہے اور سپلائی کم ہے، یہ بات ہمیں مدنظر رکھنا ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنی باری کا انتظار کرکے ہی ویکسین لگوائی ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ چین کی جانب سے ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکوں پر مشتمل تحفہ رواں ہفتے ملنے کی توقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.