عید کے دن ملک کے مختلف حصوں میں بارش جاری رہی، چلاس کی وادی تھور نالہ میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی۔
بارش سے کئی مکانات، ہوٹل، پختہ تعمیرات سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگئیں، ریلوں کے باعث چلاس تا گلگت شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بلاک ہونے سے مسافر گاڑیاں پھنس گئیں۔
ادھر لاہور میں بارش کے باعث مینار پاکستان اور قذافی اسٹیڈیم میں نماز عید کی ادائیگی منسوخ کردی گئی۔
اسلام آباد کی فیصل مسجد کے صحن میں بھی پانی بھر گیا جبکہ فیصل آباد میں نکاسیٔ آب نہ ہونے کے باعث نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
جھنگ، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، شہر میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
Comments are closed.