ملک بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے، جہاں قربانی کی سنت کی ادائیگی جاری ہے وہیں صفائی کے انتظامات ناقص ثابت ہورہے ہیں۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہری سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانور قربان کررہے ہیں۔
اس دوران کہیں احتیاطی تدابیر پر عمل نظر آیا تو کہیں ایس او پیز نظر انداز کردیے گئے۔
اسی طرح کئی شہروں میں صفائی کا ناقص انتظام دیکھنے میں آیا ہے۔
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آلائشیں اٹھانے کا کام سست روی کا شکارہے، کئی مقامات پر آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے۔
لاہور میں ویسٹ مینجمنٹ بھی آلائشیں ٹھکانے لگانے میں ناکام رہی ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں آلائشیں موجود ہیں۔
دوسری طرف پشاور میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی نے صفائی آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔
Comments are closed.