بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عیدالاضحیٰ: جانوروں کو بذریعہ کرین گھر کی چھتوں سے اُتارنے کی تصاویر مقبول

حالیہ برسوں میں عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کو کرینوں کے ذریعے گھروں کی چھتوں سے اُتارنے کا خطرناک رجحان پورے پاکستان میں رائج ہو گیا ہے اور رواں سال بھی اس سے مستثنیٰ نہیں رہا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں لوگوں کو اپنے قربانی کے جانوروں کو عید الاضحیٰ سے قبل چھتوں سے نیچے لاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جب جانور کو کرین کے ذریعے نیچے لایا جاتا ہے تو وہ ناصرف اونچائی کی وجہ سے گھبراتا ہے بلکہ اس کے اِردگرد موجود لوگ شور مچا کر بھی جانور کو گھبرانے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز بھی دیکھنے کو ملی ہیں جن میں قربانی کی گائے یا بیل کو کرین کے ذریعے گھر کی چھت سے نیچے اُتارا جا رہا تھا کہ وہ  بدقسمتی سے گِر کر ہلاک ہو گیا۔

رواں سال کی تصاویر پر ایک نظر:

واضح رہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ اتوار 10 جولائی کو ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.