پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام ایک کروڑ نوکریاں کا انتظار کرتے رہ گئے اور نوکریاں کچن کیبنٹ والے لے گئے۔
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کے وار کیے، جبکہ مریم نواز نے وزیر اعظم کو مافیا کا سرغنہ قرار دے دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی کابینہ کے لوگ 225 ارب کا آٹا کھا گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ 122 ارب کی ایل این جی کھا گئے، 15 ہزار ارب کا قرضہ کھا گئے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.