بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عوام کے غیظ و غضب سے ’سلیکٹڈ‘ کو ادارے نہیں بچا سکتے: مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کے غیظ و غضب سے ’سلیکٹڈ‘ کو ادارے نہیں بچا سکتے۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ کبھی عدالت جاتے کہ عوام کو ووٹ سے روکو کبھی عدالت جاتے کہ مریم کے ساتھ عوام کو آنے سے روکو۔

انہوں نے کہا کہ تین سال عوام کا استحصال کرنے والے عوام میں جانے سے دوڑ گئے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ ادارے عوام کے ہیں، عوام کے غیظ و غضب سے تمہیں ادارے نہیں بچا سکتے، سلیکٹڈ الیکشن سے بھاگے گا نہیں تو اور کون بھاگے گا؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.