امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کاکہنا ہے کہ حکومت عوام کے ساتھ ساتھ صنعتکاروں کو بھی بدحال کر رہی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ صنعتوں کو بجلی کی پیداوار کے لئے گیس کی ضرورت ہے،صنعتی علاقوں میں بجلی کون فراہم کرے گا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی کے صنعتی علاقوں میں ایک ہزار میگاواٹ بجلی استعمال ہوتی ہے،کیا کے الیکٹرک بجلی کی اضافی فراہمی کر سکتی ہے؟
انہوں نے حکام سے سوال کیا کہ بجلی تقسیم کا نظام اس قابل ہے کہ صنعتی علاقوں کو مسلسل بجلی دی جا سکے۔
Comments are closed.