پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عوام کی عدالت سے خوفزدہ لوگ انتخابات سے فرار چاہتے ہیں۔
ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کبھی حلقہ بندیاں کبھی سردی کا بہانہ تو کبھی معیشت کا راگ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا مطالبہ کرتی ہے، عوام کی عدالت سے خوفزدہ لوگ انتخابات سے فرار چاہتے ہیں۔
پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی اور دیگر پارٹیوں کی حکومتوں کا موازنہ کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ 2010 میں خطرناک سیلاب کے باوجود کوئی مہنگائی نہیں ہوئی، پیپلز پارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے، جو غریبوں کو روزگار دیتی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آئے گا، روزگار لائے گا عوام کے دل کی آواز ہے۔
Comments are closed.