پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ اپوزیشن شور مچانا جانتی ہے، عوام کی خدمت ان کے بس کی بات نہیں ہے۔
پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے سینیٹ امیدواروں کا مشاورتی اجلاس وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرِ صدرات ہوا۔
اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے اعجاز چوہدری، بیرسٹر علی ظفر، زرقا تیمور، عون عباس اور کامل علی آغا نے سینیٹ الیکشن پر مشاورت کی۔
عبدالعلیم خان، راجہ بشارت، فردوس عاشق اعوان، عباس علی اور عون چوہدری نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ سیف اللّٰہ خان نیازی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
اجلاس میں سینیٹ کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لیے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے امیدواروں کو کامیاب کرایا جائے گا، جس کے لیے حکمتِ عملی طے کر لی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اراکینِ اسمبلی کے گروپس بنائے جائیں گے، امیدواروں اور گروپس میں بہترین کوآرڈینیشن یقینی بنائیں گے، سینیٹ الیکشن سے متعلق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔
Comments are closed.