the hookup game download office hookup curvy hookup galaxy s10 stereo hookup hookup Suplee PA

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عوام پر ظلم بند کیا جائے، قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، سراج الحق

protest

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا۔ 18،18گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری، حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے۔

منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ  وزیراعظم نے قوم کو تین ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی تین تاریخیں دیں، ہر بار ڈیڈ لائن گزرنے پر نئی تاریخ دے دی جاتی ہے۔ حکمرانوں کے گھوڑے ائیرکنڈیشن کمروں میں اور غریبوں کے بچے گرمی میں تڑپ رہے ہیں۔ قوم کے ساتھ مذاق اور ظلم بند کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  طویل المیعاد منصوبوں کے دعوے، لیکن پورا نظام ایڈہاک ازم پر چلتا ہے۔ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے ابھی تک اپنی ذات سے آگے دیکھنا شروع نہیں کیا۔ بجلی کی تاروں میں کرنٹ، نہروں میں پانی ، ہسپتالوں میں دوائی نہیں اور حکمرانوں میں سچائی نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ظالم اشرافیہ اللہ سے توبہ کریں، اگر ظلم جاری رہا تو انھیں اپنے اعمالوں کی سزا بھگتنا ہو گی۔ مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔ قوم جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کو مسترد کر کے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

 ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں کی نالائقی کی وجہ سے اب تک ہزاروں جانور ہلاک اور لاکھوں تکلیف میں مبتلا ہیں۔ ذمہ دار محکمے کہیں دکھائی نہیں دیتے ،غریب کسان رُل گئے ہیں۔ جن لوگوں کے پاس دو تین جانور ہیں اور گزر بسر انہی کو پالنے، دودھ اور گوشت بیچنے میں ہوتا ہے، ان کے پاس روزی کمانے کا وسیلہ مستقل طور پر ختم ہو چکا ہے۔حکومت نے تاحال غریب کسانوں کو ریلیف دینے کا کوئی بندوبست نہیں کیا۔

You might also like

Comments are closed.