پیر3؍ جمادی الاوّل 1444ھ28؍نومبر2022ء

عوام نے لانگ مارچ کا بائیکاٹ کیا ہے، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عوام نے لانگ مارچ کا بائیکاٹ کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ  پی ٹی آئی ملک بھر سے صرف چند ہزار لوگ جمع کر سکی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا تو 1000، 500 سے زائد لوگ نہیں ہوں گے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ادارے کی کمٹمنٹ کو ماننا چاہے، عمران خان کو بطور سیاسی کارکن تجویز دی ہے سیاسی قیادت سے رابطہ کریں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان جو زبان استعمال کرتے رہے ہیں ان کو پہل کرنا ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.