ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ عمران خان سے جلد نجات ملے۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کو صرف اپنا، اپنے مافیا اور اے ٹی ایمز کا احساس ہے، عوام کو آپ کوئی ریلیف دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ صرف مافیا اور اے ٹی ایمز کی جیبیں بھرنے کا احساس رکھتے ہیں، قوم کو اب اس کرپٹ حکومت کی کسی بات پر یقین نہیں لہٰذا عمران صاحب استعفی دیں۔
اُنہوں نے کہا کہ عمران صاحب 34 روپے پیٹرول بڑھا کر سبسڈی کے ڈرامے کررہےہیں؟ عالمی جریدے کے مطابق پاکستان چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ترقی کی شرح زمین بوس ہے، ٹارگٹڈ سبسڈی کی باتیں قوم کو دھوکا دینے کی کوشش ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بدترین مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی سے ملک کو اجاڑ دیا گیا ہے۔
Comments are closed.