بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عوام سے ہمیشہ سچی بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں: شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں عوام سے ہمیشہ سچی بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے عوام سے وعدے کے مطابق اتحادی حکومت نے فوری طور پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے کو عوام تک منتقل کیا ہے۔

وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیسے ہی مزید معاشی گنجائش پیدا ہوگی ہم عوام تک ریلیف پہنچاتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی تیل کی قیمت میں 4 ڈالر فی بیرل تک کمی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.