بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج جمہوریت اور عمران خان کامیاب ہوں گے، چودھری پرویز الہٰی

چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ آج جمہوریت اور عمران خان کامیاب ہوں گے۔

لاہور میں چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے، وزیراعلیٰ کے انتخاب کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کا راستہ روکا جائے گا۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی تاریخ انتشار اور چھانگا مانگا کی سیاست سے بھری پڑی ہے، حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کی پابندی کرے ورنہ قانون اپنا راستہ بنائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.