صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے اعلان پر عوام کا جوش و خروش مثالی ہے، عوام دراصل اچھے دنوں کی واپسی چاہتے ہیں۔
ایک بیان میں رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ عوام نواز شریف کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں، اُن کی واپسی کے اعلان پر جوش و خروش مثالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف نواز شریف کی آزمودہ اور تجربہ کار قیادت میں ممکن ہے۔ عوام 21 اکتوبر کی واپسی کو خوشحالی اور پاکستان کی ترقی کی واپسی سمجھتے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ 21 اکتوبر عوام معمار پاکستان کا ایک فقیدالمثال استقبال کریں گے۔ نواز شریف عوام کو مہنگائی، غربت، بیروزگاری، مشکلات سے نکالیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں استقبالیہ پروگرامز میں عوام کی شرکت ثبوت ہے مسائل کا حل صرف نواز شریف کی قیادت میں ممکن ہے۔
رانا ثناءاللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ آج کے پاکستان کی بجائے عوام 2017 کے پاکستان اور اس کو بنانے والوں کو یاد کرتی ہے، عوام انہی اچھے دنوں کی واپسی چاہتے ہیں۔
Comments are closed.