وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں۔
لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکینِ اسمبلی ہاشم جواں بخت، محمد حنیف پتافی، شہاب الدین خان، محمد شفیع، جاوید اختر، علم دار قریشی، عبدالحئی دستی، فاروق دریشک، احمد علی خان دریشک، احمد شاہ، ملک ندیم عباس بارا، سرفراز حسین اور محمد آصف نے ملاقات کی۔
اس موقع پر چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی موجود تھے۔
منتخب نمائندوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر سردار عثمان بزدار نے انہیں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اراکینِ اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پوری توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب نے ٹیم ورک کے طور پر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے، حکومت سابق دور کی فاش غلطیوں اور خرابیوں کو دور کر رہی ہے۔
عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا، قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کر کے ملک و قوم سے ظلم کیا گیا۔
Comments are closed.