پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے وزیراعظم شہباز شریف کے جنیوا دورے پر تبصرہ کردیا۔
ایک بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعظم کے جنیوا دورے کو ‘کھودا پہاڑ، نکلا چوہا’ کہا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے اعلان کردہ وعدوں کا کثیرالجہتی ادارے پہلے بتا چکے تھے، اس دورے میں کچھ نیا نہیں تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے جنیوا میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل میں برسوں لگیں گے، یہ فوری طور پر نقدی کی ضرورت حل نہیں کر سکتے۔
Comments are closed.