منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

عمر ایوب نے کور کمیٹی سے متعلق خبروں کی تردید کردی

رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے میڈیا پر پی ٹی آئی کور کمیٹی سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہمارے چیئرمین ہیں اور رہیں گے، پی ٹی آئی یا کور کمیٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی اندرونی لڑائی منظرِ عام پر آگئی۔

عمر ایوب نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بنائے فریم ورک کے مطابق فیصلہ سازی اتفاق رائے سے ہو رہی ہے، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں کبھی کسی کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہوا، مخالفین انتخابی میدان میں ہمارا مقابلہ کرنے کی تیاری کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.