بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمر اکمل کا حملہ آور ملزمان کو معاف کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹر عمر اکمل نے حملہ کرنے والے تمام ملزمان کو معاف کرنے کا فیصلہ کر لیا، جج پر عدم اعتماد کی دائر درخواست بھی واپس لے لی۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں عمر اکمل پر حملہ کرنے کے کیس میں تازہ ترین پیش رفت کے مطابق کرکٹر نے حملہ کرنے والے تمام ملزمان کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر وکیل عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ملزمان کی درخواست ضمانتوں کی مخالفت نہیں کریں گے۔

عمر اکمل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کا ہمارے ساتھ رویہ سخت اور جانبدار ہے، عدالت کی جانب ملزمان کی ضمانتوں میں جانبداری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ عمر اکمل پر حملہ کیس میں ملزمان کیخلاف تھانہ ڈیفنس بی نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

عمر اکمل نے ضمانتوں کی سماعت کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ پر عدم اعتماد کا بھی اظہار کیا ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.