
رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بات مانی ہوتی تو قوم کی جیب سے اربوں روپے اضافی نہ جاتے۔
اپنے ایک بیان میں سابق وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان 9 ماہ پہلے روس سے سستا تیل اور گندم لے رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے امریکا کے خوف سے عوام پر مہنگے پٹرول، ڈیزل اور گندم کا بوجھ ڈالا۔
فرخ حبیب نے مزید کہا کہ بڑے نااہلوں اور قومی مجرموں کو سزا ملنی چاہیے۔
Comments are closed.