پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے ساتھ ساتھ عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور میں ہم ہر قسم کے اختلاف کے باوجود دہشتگردی کے خلاف اجلاسوں میں شرکت کرتے تھے، عمران خان کو بھی اپیکس کمیٹی میں آنا چاہیے تھا۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر دہشت گردوں سے تعلق کا الزام لگانے پر عمران خان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں مخالفت ہوتی ہے، نفرت نہیں، عمران مخالفت اور نفرت کا فرق بھلا بیٹھے ہیں۔
Comments are closed.