پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ، توہین عدالت اور توشہ خانہ میں قصور وار ہے، اس پر فردِ جرم نہیں سزا ملنی چاہیے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان دھمکیاں کسی اور کو دیں، اس خطرناک کو گھر تک پہنچا کر آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کے ذریعے لایا گیا شخص اداروں پر حملہ آور ہو اور تباہی مچائے، اس سے زیادہ خطرناک اور کون ہوسکتا ہے؟
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاتون جج کو دھمکی دینے پر عمران خان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عدالت عالیہ نے اپنے مختصر فیصلے میں ریمارکس دیے کہ کیس کی سماعت دو ہفتوں تک کے لیے ملتوی کی جاتی ہے، 22 ستمبر کو عمران خان پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔
Comments are closed.