سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پنجاب پر 4 سال تک عثمان بزدار کو مسلط رکھا۔
شیخوپورہ کے قصبے شرق پور میں انتخابی جلسے سے خطاب سے ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو مسلط کر کے پنجاب سے دشمنی کا ثبوت دیا گیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام کے جوش و جذبے کو دیکھ کر یقین ہے کہ 16 اکتوبر کو فتح مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حیثیت کیا ہے؟ عمران خان کا ملکی سیاست میں کوئی کردار نہیں رہا۔
Comments are closed.