اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

عمران نے شہباز کے منتخب آرمی چیف کی حمایت کرکے اچھا کیا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے شہباز شریف کے منتخب آرمی چیف کی حمایت کرکے اچھا کیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے آج تک جو بھی معاملہ اٹھایا خود اس سے پیچھے ہٹ گئے، ان کی حقیقت ان کے ورکرز کے سامنے آگئی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی حمایت کرکے اچھا کیا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ  عمران خان اگر یہ رویہ اپنائیں تو سیاست میں استحکام آسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان لڑتے رہیں تو دوسرے اداروں کو مداخلت کا موقع ملتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.