پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے آڈیو لیک کے معاملے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ جتنی بڑی اور سنگین سیکیورٹی بریچ تم نے وزیراعظم آفس میں بیٹھ کر اپنے سیکریٹری اور حواریوں سے مل کر کی اس کا مقابلہ پاکستان کا بدترین دشمن بھی نہیں کر سکتا۔
مریم نواز نے کہا کہ سوچو ایک فارن فنڈڈ شیطانی دماغ 4 سال ملک کی تقدیر سے کھیلتا رہا اور انتہائی ڈھٹائی سے آج بھی وہی کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین، سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کی سائفر سے متعلق ایک اور آڈیو منظر عام پر آ گئی۔
سائفر کی سازشی کہانی کے پارٹ ٹو کی سامنے آنے والی آڈیو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ اچھا شاہ جی ہم نے کل ایک میٹنگ کرنی ہے، آپ نے ہم تینوں (عمران خان، اعظم خان، شاہ محمود قریشی) نے، وہ لیٹر ہے نا اس کے چُپ کر کے مرضی کے منٹس لکھ دیں۔
Comments are closed.