ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے چیف کمشنر الیکشن کمیشن کے خلاف منظم مہم شروع کر دی ہے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے اعلانپر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ یہ مہم عمران اینڈ کمپنی کے لئے مزید مشکلات کا باعث بنے گی۔
ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ وقت آچکا ہے الیکشن کمیشن ثابت کرے کہ وہ آزاد، خود مختار ادارہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم، پوری قوم آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ میں چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر الیکشن کمیشن اسلام آباد کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.