ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی فرح گوگی کے حوالے سے اربوں کی مبینہ کرپشن اور چوری کا جواب دیں۔
حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان مولانا فضل الرحمٰن پر تنقید سے پہلے قوم کو یہ بتا دیں کہ آپ کے بچے کہاں ہیں اور کس سے تربیت پا رہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ جارج بش کی کامیابی پر دو رکعت نفل نماز پڑھنے والا نیازی امریکا دشمنی کا بھاشن جھاڑ رہا ہے، عمران خان نے ٹرمپ کے کہنے پر کشمیر نریندر مودی کے حوالے کیا اور کلبھوشن کو این آر او دیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا تھا کہ حکومت والوں، آصف زرداری، فضل الرحمٰن سن لو، ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے، نواز شریف کے بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستان کے شہری نہیں، آصف زرداری نے صدر ہوتے ہوئے امریکا کو کہا مجھے بچالو۔
Comments are closed.