سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں پٹرول 62 سے 162 روپے کا ہوگیا ہے۔
سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن کبھی بھی ہوسکتے ہیں، یہ انتخابی سال ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران کا اقتدار ڈول رہا ہے، ارکان رابطے کر رہے ہیں، میں نے اپنے سیاسی سفر میں قائد نہیں بدلا۔
سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عمران خود کسی کے وفادار نہیں، جنہیں گالیاں دیتے تھے وہ لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں پٹرول 62 روپے کا تھا اب 162 روپے کا ہوگیا ہے۔
Comments are closed.