ford escort zx2 sr ecu hookup hookup Vincentown New Jersey hookup Suplee PA cougar hookup in louisiana

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سچل میں لوٹ مار کرنے والے 2 ملزمان سپر ہائی وے پر مقابلے میں زخمی

کراچی کے علاقے سچل میں مدراس چوک کے قریب لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے میں زخمی ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق اسکیم 33 میں مدراس چوک کے قریب دو ملزمان کی جانب سے لوٹ مار کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی۔

 پولیس کی جانب سے ملزمان کا تعاقب کرنے پر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا،  سپر ہائی وے جمالی پل مویشی منڈی کے قریب پولیس مقابلے  میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک کا کہنا ہے کہ زخمی ملزمان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جن کی  شناخت علی عبدل اور علی حسن کے ناموں سے ہوئی، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.