ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے گھر کی چھت سے کیے گئے پتھراؤ سے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سمیت 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا، اس کے باوجود پولیس نے انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز کی جگہ ایس پی رانا حسین طاہر نے چارج سنبھال لیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی آپریشنز لاہور شعیب اشرف اور ایس پی سرفراز ورک بھی موقع پر موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے اٹھال چوک بند کرکے مظاہرہ کیا جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سڑک عام ٹریفک کیلئے کھول دی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ایماء پر سڑک بند کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں حامد زمان کیانی، انیس عباسی، شیخ لیاقت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترنول کے علاقہ میں پی ٹی آئی مظاہرین کی طرف سے سڑک بند کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس نے ترنول میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے 15 مظاہرین کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
Comments are closed.