مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں عمران خان کے اے ٹی ایم اور چاپلوس مشیروں کی موجیں لگی ہیں، قوم مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ، تحریک انصاف ہر جگہ ٹوٹ پھوٹ اور انتشار کا شکار ہے، پی ٹی آئی کے لوگ سینیٹ ٹکٹ کے لئے بولیاں لگا رہے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فردوس امجد اپنی اوقات سے بڑھ کر باتیں مت کریں، وہ خادمہ عثمان بزدار کی ہیں اور نظر ہماری راجکماری پر رکھتی ہیں، لگتا ہے عمران خان نے فردوس امجد کو مریم نواز پر نگران مقرر کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فردوس باجی ہماری راجکماری کی فکر چھوڑیں اور اپنی کرسی بچائیں، فیاض چوہان پھر ان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، فردوس امجد اب پنجاب میں چند دنوں کی مہمان ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کرپٹ ٹولے نے نان ایشوز پر سیاست چمکا کر اپنا تماشہ خود لگوایا ہے۔
Comments are closed.