جمعرات 13؍شوال المکرم 1444ھ4؍مئی 2023ء

عمران خان کے پاس احتجاج کی کال کے سوا کوئی چارہ نہیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے عمران خان کے پاس موجود آخری آپشن کا ذکر کردیا۔

زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے پاس احتجاج کی کال دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہ گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات میں الیکشن کی تاریخ پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتح آئین اور قانون کی ہوگی، ملک میں کوئی غیر آئینی اقدام ہوا تو یہ 13 جماعتیں ذمے دار ہوں گی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس احتجاج کی کال دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی سیاست اور ووٹ تندور میں جائے گا، پاکستان میں آئین اور قانون کی ہی فتح ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.