الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کیخلاف فیصلے پر ن لیگ کا ردّ عمل سامنے آگیا۔
پی ایم ایل این نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’تصدیق شدہ چور عمران خان‘۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما، وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار نے ردعمل میں إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران نیازی چور ثابت ہو گیا۔
اسی طرح حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ عمران خان کھیل تم نے شروع کیا تھا، اختتام ہم نے کیا۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا۔
ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ ناسازیٔ طبیعت کے باعث آج بینچ کا حصہ نہیں تھے۔
Comments are closed.