سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے چند سالوں میں قوم کا مزاج بگاڑا گیا ، ایک منصوبے کے تحت ایک شخص کو برسراقتدار میں لایا گیا ، عمران خان پاکستان پر اچانک نازل نہیں ہوا۔
خواجہ آصف نے کہاکہ اس شخص نے بیرونی سازش کا ڈرامہ رچایا ، معاشرے کی نئی نسل کو تباہ کردیا گیا ، پچھلے آٹھ ماہ سے معیشت کو سنبھالا دینے کی کوشش کررہے ہیں، ہمیں بدنام کرنے کیلئے میڈیا ٹرائل کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک محسن کش انسان ہے ، عمران خان صبح وشام اپنے محسنوں کی لعن طعن کرتا ہے ، عمران خان کو اقتدار میں لانا تباہی کا تجربہ تھا ، مرشد نے زلفی بخاری کے ذریعے توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچیں ، عمران خان نے چندے کے پیسے بھی کھائے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کے ساتھیوں نے ہم پر زمین تنگ کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ قومیں جعلی اور فراڈیوں کے نعروں کے پیچھے چل پڑیں ، تو تباہی ہوتی ہے ، ہم نے سیاسی خواتین کو کبھی نشانہ نہیں بنایا ، ایک مرد مجاہد پر منشیا کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ، عمران خان اور اس کے ساتھ شریک جرم روز محشر جوابدہ ہونگے اس نے خانہ کعبہ کی تصویر والی گھڑوں کو بھاؤ بھیج دی ، ایک شخص ذاتی انتقام کی آگ بجھانے کیلئے سب کچھ کہا گیا دن رات تک ودودکررہے ہیں، کہ عوام کی مہنگائی سے جان چھڑائیں ۔
Comments are closed.